
کویت : 24دسمبر 2021کو کویت میں منطقہ جلیب الشویخ ایریا میں پاکستان انگلش سکول میں سوسائٹی آف پاکستانی ڈاکٹرز ان کویتکے طرف سے کورونا کی طویل بندش کے بعد بیسواں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔جن میں پرانے اور تجربہ کار ڈاکٹروں کے علاوہ نئے انے والے ڈاکٹروں،نرسز،ٹیکنیشنز اور فارمسسٹوں نے شرکت کی،کیمپ میں لوگوں کا رش شروع سے زیادہ تھا اور یہ کیمپ باقی تمام کیمپوں سے زیادہ کامیاب اور شاندار رہا۔
تقریبا ًچودہ سو سے زیادہ لوگوں نے اس کیمپ سے استفادہ کیا،میڈیکل سپیشلسٹ،سرجنز،نیورو سرجنز،گائنی سپیشلسٹ،ای این ٹی سپیشلسٹ،رومیٹالوجسٹ،آی سپیشلٹوں کے علاہ ہر قسم کے سپیشلٹی کے ماہرین موجود تھے۔ای سی جی،الٹرا ساونڈ،شوگر اور بلڈ پریشر چیک کرنے کی تمام سہولت موجود تھی۔

جلیب الشویخ کے وسیع و عریض پاکستانی سکول میں تمام سہولیات موجود ہونے کی وجہ سے اور سکول کے طلبہ،پاکستانی کمیونٹی کے تنظیمات کے ولنٹیرز،کمیونٹی کے تمام تنظیموں کی سربراہان کی موجودگی اور سفارہ پاکستان کے تمام افسران خصوصی طور سفیر محترم سید سجاد احمد اور کمیونٹی ویلفیئر انچارج فخر سیال کی موجودگی اور سر پرستی کی وجہ سےکیمپ بہت کامیاب رہا۔کمیونٹی کے سب سے زیادہ ہر دلعزیز اور ہمیشہ کے لئے سوسائٹی کے تمام ایکٹیوٹی کو سپانسر کرنے والے عارف بٹ جو کہ کچھ دن پہلے پاکستان تشریف لے گئے تھے مگر واپس آکر انہوں نے کیمپ کو سپانسر کیا۔
جو انکی کمیونٹی اور قوم و ملک کے ساتھ بے مثال محبت کا ثبوت ہے،پچھلے کیمپوں کی طرح بلکہ ان سے بھی زیادہ اس بار دوا ئیوں کی وافر مقدار موجود تھی۔ہر قسم کی دوائیاں جو کہ شاید ہسپتالوں میں غیر ملکیوں کے لئے نہیں مہیا کی جاتی ہیں وافر مقدار میں موجود تھی۔اس سلسلے میں کویت پیشنٹ فنڈ اور کویت سعودی پارمسیوٹیکل کمپنی کے علاوہ انفرادی افراد نے بھی ڈونیٹ کئے تھے مگر سوسائٹیکی طرف سے بہت سے دوائیوں خرید کر انے والے لوگوں کو مفت تقسیم کی گئیں۔

ساڑھے بارہ بجے سے شروع ہونے والا کیمپ ساتھ بجے تک جاری ر ہا اور پاکستانی کمیونٹی کے علاوہ انڈین،بنگلا دیشی،مصری،سوری اور باقی ممالک کے لوگوں نے اس سہولت سے فا ئدہ اٹھایا،آخر میں ایک مختصر سی تقریب میں سوسا ئٹی کے صدر ڈاکٹر شجاع نے تمام میڈیکل سٹاف کا شکریہ ادا کیا اور سفارہ پاکستان کے علاوہ،پاکستانی کمیونٹی کے تمام تنظیمات،سکول کے انتظامیہ،میڈیا پرسنزاور کیمپ کے سپانسر عارف بٹ کا خصوصی شکریہ ادا کیا اور خدمات پیش کرنے والوں کے عزت افزا ئی کے لئے خصوصی سرٹیفکیٹ آ ئندہ تقریب میں دینے کا اعلان کیا۔
For picture Album click the link:
https://www.facebook.com/media/set?vanity=PakistanisInKuwait&set=a.4625301274234818
Live Video on facebook Link
Message of Ambassador of Pakistan
Was this news helpful?
648 people liked this