سیب کا استعمال فالج کیلئے مفید

19 Dec, 2013 11,663 Views Download


لندن: امراض قلب اور فالج کو ہو دور بھگانا تو ایک سیب ہے روزانہ کھانا، جی ہاں یہ نعرہ ایک نئی طبی تحقیق میں سامنے آیا ہے۔


برٹش ہارٹ فاﺅنڈیشن اور آکسفورڈ یونیورسٹی کی مشترکہ تحقیق کے مطابق 50 سال یا اس سے زائد عمر کے افراد روزانہ ایک سیب کھائیں تو وہ مختلف امراض سے اپنی موت کو ٹال سکتے ہیں۔


تحقیقی ٹیم کے قائد ڈاکٹر ایڈم برگس کے بقول اس سے ثابت ہوتا ہے کہ غذائی عادات میں معمولی تبدیلی بھی کس حد تک موثر ثابت ہوسکتی ہے۔


اس کے علاوہ صحت مند طرز زندگی امراض قلب اور فالج کی روک تھام میں کس حد تک مددگار ثابت ہوتی ہے۔


تحقیق میں کہا گیا ہے کہ سیب میں اینٹی آکسائیڈنٹ اور ایک کیمیائی جز فلیونوئیڈ شامل ہے۔


جس کے استعمال سے امراض قلب اور فالج کے خطرے کو کافی حد تک کم کیا جاسکتا ہے۔

Was this news helpful?

4,406 people liked this

Comments