بانیء پاکستان قائدِاعظم محمد علی جناح کے 145 ویں یومِ ولادت کی پروقار تقریب کا انعقاد۔

27 Dec, 2021 3,650 Views Download


انصاف ویلفیئر سوسائٹی کویت کے زیر انصرام، پی ٹی آئی کویت کے صدر پیر امجد حسین کی زیرِ سرپرستی، بانیء پاکستان قائدِاعظم محمد علی جناح کے 145 ویں یومِ ولادت کی پروقار تقریب کا انعقاد۔
جس میں سفیرِ پاکستان برائے کویت سید سجاد حیدر نے بطور مہمانِ خصوصی اور کویت میں مقیم پاکستانی کمیونٹی اور پاکستانی فیملیز کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

مورخہ 25 دسمبر بروز ہفتہ ہوٹل ملینیئم کویت میں انصاف ویلفیئر سوسائٹی اور پی ٹی آئی کویت کے زیرِ انصرام اور صدر پی ٹی آئی کویت پیر امجد حسین کی زیرِ سرپرستی بانیء پاکستان قائدِ اعظم محمد علی جناحؒ کے145 ویں یومِ ولادت کے سلسلے میں ایک عظیم الشان اور فقید المثال پروگرام کا انعقاد کیا گیا. جس میں سفیرِ پاکستان پروگرام کے مہمانِ خصوصی تھے، پاکستانی کمیونٹی، پاکستانی فیملیز اور کویت میں مقیم تحریک انصاف کے کارکنان کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ پروگرام میں، تقاریر، حاضرین محفل سے سوال و جواب اور ملی نغمے پیش کیے گئے۔ پروگرام کی نظامت محمد فیصل اور وومن ونگ کی آرگنائزر محترمہ صائمہ رانی نے کی، جبکہ انصاف میڈیا سیل کے ممبر اور سابق انفارمیشن سیکرٹری یاسر قاضی نے کویت اور پاکستان کے قومی ترانے پیش کیے۔ پیر امجد حسین صدر انصاف ویلفئیر سوسائٹی نے خطبہ استقبالیہ دیتے ہوئے سفیر پاکستان، تمام کمیونٹی ممبران اور کارکنان کی آمد پر اُن کا شکریہ ادا کیا اور قائداعظم محمد علی جناح کی شخصیت اور کردار کے بارے اظہارِ خیال کیا اور اس بات کی تاکید کی کہ ہم سب کو مل کر ان کے بتائے ہوئے اقوال پر عمل کرنا ہو گا اور یہی ہماری ترقی اور بقا کا راز ہے۔ اس رنگا رنگ تقریب کا آغاز آیات بینات سے قاری سعید الرحمن اعوان نے کیا جبکہ نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم کی سعادت سید علی رضا نے حاصل کی۔ معزز مہمانان گرامی نے اپنے اپنے خطبات میں قائد اعظم محمد علی جناح جناح کی شخصیت اور ان کے کردار پر مدلل گفتگو کی۔ اور سفیر پاکستان سید سجاد حیدر میں اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستانی ایک عظیم قوم ہیں، بہادر نڈر اور ہر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے پاکستانی لوگ اپنی اپنی فیلڈ میں انتہائی پروفیشنل، دل جمی اور محنت سے کام کرنے والے لوگ ہیں۔ اگر قوموں کے ذہن اور دل میں پاکستانیوں کی یہ عظمت میں کئی مواقع پر دیکھتا ہوں اور اور غیر ملکیوں سے اپنے پاکستانیوں کی صلاحیت کے بارے مثبت بات سن کر فخر کرتا ہوں کہ دیار غیر میں مقیم ہر شخص اپنے اپنے کردار اور اپنے اپنے کام سے اپنے وطن عزیز کی نمائندگی کر رہا ہے۔ میں آپ سب کو یہ نصیحت کرتا ہوں کہ "ہر فرد ہے ملت کے مقدر کا ستارہ" کے مصداق آپ میں سے ہر شخص اس عظیم ملت کے مقدر کا ستارہ ہے ہم سب کو اپنی شخصیت اور کردار کو قائداعظم علیہ الرحمہ کے بتائے ہوئے اصولوں ایمان اتحاد اور نظم کی عملی تصویر بننا ہوگا۔ سفیرِ پاکستان سید سجاد حیدر نے پیر امجد حسین، اور انصاف ویلفیئر سوسائٹی کویت کا عظیم



الشان پروگرام کے انعقاد پر شکریہ ادا کیا اور مبارکباد پیش کی۔
انصاف ویلفیئر سوسائٹی کے سابق نائب صدر نائب صدر اور انصاف ایگزیکٹیو کمیٹی کے موجودہ سینئر وائس چیئرمین جناب شہزاد الرحمن بٹ جو اس اس پروقار تقریب کے چیف آرگنائزر تھے، آصف جمال صاحب، ملک تبسم صاحب، خالد منہاس، عتیق الرحمان اور دیگر ان کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے اتنی محنت سے یہ شاندار اور یادگار تقریب کے انتظامات کو کڑی محنت سے مکمل کیا۔ اس رنگا رنگ تقریب میں شہزاد الرحمن بٹ صاحب، ڈاکٹر کائنات صاحبہ، جناب ناصر عباص اور سید علی رضا نے ملی و قومی نغموں کی صورت قائدِاعظمؒ کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ پروگرام اور سب سے اعلی منفرد بات یہ تھی کہ پروگرام میں قائداعظم محمد علی جناح اور پاکستان سے متعلق حاضرین محفل سے سوال جواب بھی کئے گئے اور درست جوابات دینے والوں کو بیش قیمت انعامات بھی دیئے گئے۔ پاکستانی کمیونٹی کی بزرگ شخصیت اور عمران خان کو آئیڈیل ماننے والی معتبر شخصیت عبید الرحمن آرائیں نے حاضرین محفل سے خطاب کرتے کرتے قائدِ اعظمؒ کے اقوال حاضرین محفل کو پڑھ کر سنائے اور ان کی عہد حاضر میں ضرورت پر زور دیا۔ اسلامی جمہوریہ پاکستان کے کمیونٹی ویلفیئر اتاشی نے فرخ امین سیال نے اظہارِخیال کرتے ہوئے کہا کہ قائد اعظم نا صرف ایک عظیم مدبر ایک عظیم رہبر اور لیڈر تھے بلکہ وہ ایک عظیم سیاستدان بھی تھے۔ انصاف ویلفیئر سوسائٹی ایگزیکٹیو بورڈ کے چیئرمین اخلاق احمد ملک نے مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاں کے "ذرا نم ہو تو بڑی زرخیز ہے مٹی ساقی" کے مصداق آج بھی ہزاروں مثالیں موجود ہیں کہ پاکستانی پاکستان میں رہ کر یا باہر جا کر ہر جگہ وطن عزیز کا مثبت چہرہ اقوام عالم کو دکھا رہے ہیں۔ آخر میں قائد اعظم محمد علی جناح اور دیگر شہدائے وطن کی ارواح کے ایصال ثواب اور ان کی بلندیِ درجات کے لئے فاتحہ خوانی اور وطن عزیز پاکستان کی سربلندی اور ترقی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔ قائداعظم کی سالگرہ کا کیک کاٹا گیا اور حاضرین نے مجلس کو پرتکلف عشائیہ دیا گیا۔


Full Album: https://www.facebook.com/media/set/?set=a.4634296746668604&type=3


Live Video: https://www.facebook.com/media/set/?set=a.4634296746668604&type=3


 

Was this news helpful?

1,718 people liked this

Comments